Breaking News

اگلے 72گھنٹے انتہائی اہم ۔۔۔ دو بڑی گرفتاریوں کی پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد((نیوز ڈیسک) ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ترین ، علیم گروپ کے بعد پی ٹی آئی کے 14ارکان پنجاب اسمبلی پر مشتمل نیا گروپ سامنے آگیا ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گروپ کے سربراہ غضنفر عباس چھینہ نے گروپ کا اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا۔

ہم خیال گروپ کے ارکان سیاسی صورتحال کا جائزہ لیکر پنجاب کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل طے کریں گے ، گروپ کے ارکان کوسیاسی صورتحال پر بریف کیا جائیگا، مختلف رابطوں کا بھی جائزہ لیا جائیگا جبکہ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کاررانا عظیم نے کہا ہے کہ اگلے 72گھنٹے انتہائی اہم ہیں ، اس دوران دو بڑی بڑی گرفتاری بھی متوقع ہیں ۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بڑی قربانی ہونے لگی ہے اس قربانی کے بعد بہت سے لوگ مستفید ہونے کیلئے تحریک انصاف کیساتھ ہی رہیں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک شخص اٹھ کر یہ کہہ دے کہ میں اپنی پارٹی کی خاطر استعفیٰ دیتا ہوں ، ایک ورکر کی حیثیت سے پارٹی میں کام کروں گا ۔ رانا عظیم نے کہا ہے کہ علیم خان کیلئے ن لیگ کی طرف سے بڑی پیشکش موجود ہے ، گور نرسندھ عمران اسماعیل صرف ایک شخص سے بات کرنے آئے تھے ، ابھی کچھ بڑی شخصیات نے آنا ہے اور کسی اور طرف سے بھی پیغام آنا ہے ۔ اگر چودھری پرویز الہٰی کی مرضی کے بغیر کوئی وزیراعلیٰ لاتے ہیں تو اس فاروڈ بلاک سے زیادہ بڑا بلاک سامنے آجائے گا ، ان سب سے زیادہ ووٹس چودھری پرویز الہٰی کے ہیں ۔ تحریک انصاف کیلئے مسائل کم نہیں ہوئے بلکہ بڑھنا ہیں ۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.