Breaking News

’’ اقتدار آنی جانی چیز ہے اس لیے ۔۔۔۔‘‘ جہانگیر ترین اور علیم خان کے بعد فیاض الحسن چوہان کی انٹری، بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اس وقت تحریک عدم اعتماد کا زور و شور پورے عروج پر ہے تحریک عدم اعتماد پیش ہو چکی ہے اب قومی اسمبلی کا اجلاس کس تاریخ کو بلایا جاتا ہے اس کا تعین ہونا باقی ہے پی ٹی آئی رہنما و وزیر جیل خانہ جا ت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے۔

کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے ،جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جہانگیر ترین کا پارٹی میں اہم کردار تھا۔ جہانگیر ترین اورعلیم خان کے لوگ ہمارے اپنے ساتھی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو تجویز دینا چاہتا ہوں کہ اپنوں کو منانا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی پارٹی سے ناراض نہیں۔واحد صوبائی وزیر ہوں جو فرنٹ فٹ پر وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کاحامی ہوں۔اقتدار آنی جانی چیز ہے ،جہانگیر ترین اورعلیم خان کو اعتماد میں لینا چاہیے۔عمران خان کا وزیراعظم رہنا اس ملک کے لیے بہت اہم ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ بلاول لانگ مارچ سے کوئی مسئلہ نہیں،بلاول نے 5،5ہزار پر لوگوں کو لانگ مارچ کا حصہ بنایا،حکومت کو لوٹ مار ایسوسی ایشن نہیں گراسکتی۔ان سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہراسکتی ہے ،اپوزیشن نہیں۔ دوسری جانب  کیا حکومت بچانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کا تُرپ کا پتہ اب بھی باقی ہے؟ پیر کو پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ق لیگ کے لیڈر پرویز الٰہی نے وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ اس سے قبل کہ دیر ہوجائے، ’’بڑا فیصلہ‘‘ لے لیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *