Breaking News

اپوزیشن کو پہلا دھچکا!!! عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر جلد ہی قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا جلد امکان ہے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی کوششیں، تحریک انصاف کو پہلی کامیابی مل گئی ہے۔

اتحادی جماعت جی ڈی اے نے ہر مشکل وقت میں بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کیلئے اتحادی جماعت جی ڈی اے کی جانب سے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔  جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پر پارٹی سربراہ پیر پگاڑا سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ پیر پگاڑا ذاتی مصروفیات کی وجہ سے خیرپور میں موجود ہیں۔ سائرہ بانو کا مزید کہنا ہے کہ غیر مشروط طور پر وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب بھی ہر مشکل وقت میں بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔جبکہ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اپنے پتے کھیل لیے اب ہماری باری ہے،عمران خان نے کہا تھا جس دن احتساب ہوگا چور اکٹھے ہو جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ۔ بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں، وہ میڈیا پر نہیں آتے۔جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نااہل ہوجائے گا۔ ناراض حکومتی اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نواب شیر وسیر ،محمد افضل،دھاندلہ ،سمیع گیلانی ،غلام محمد لالی،رمیش کمار ،سید مبین احمد ،ساجدہ زاولفقار ،عندلیب عباس ،باسط بخاری خواجہ شیراز محمود ودیگر شریک تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *