Breaking News

ترین گروپ میں بغاوت!!! کس کی وزیراعظم سے ملاقات طے ہوگئی؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کے اہم ترین دورہ لاہور کے اعلان کے بعد ترین گروپ کی صفوں میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔جہانگیر ترین گروپ کا ایک اور رکن پنجاب اسمبلی اپنے گروپ کی پالیسی سے ناراض ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خرم لغاری کے بعد صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے بھی اپنے گروپ کے خلاف جانے کا اعلان کردیا۔ سردار آصف نکئی آج لاہور کے دورے پر آئے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔سردار آصف نکئی کا کہنا ہے کہ گروپ کے ممبران کو کہا ہے بائیکاٹ کوئی حل نہیں ۔ بائیکاٹ کے بجائے مذاکرات کرنے چاہیئں۔ آصف نکئی نے مزید کہا کہ وہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اپوزیشن اور ترین گروپ سمیت اتحادیوں کا دباؤ کام کر گیا ، وزیر اعظم عران خان نے بالاخر عثمان بُزدار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلے میں وزیر اعظم کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو کہ یہ تعین کرے گی کہ اگلا وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا۔دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلائے گئے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے تاہم پی ٹی آئی سے ناراض جہانگیر ترین گروپ نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اور کیا گیا ہے کہ عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *