Breaking News

دِل کے ارمان آنسو میں بہہ گئے!!! وزیراعظم نے علیم خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے اب قومی اسمبلی کا اجلاس بالایا جانا باقی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ۔ بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں۔

وہ میڈیا پر نہیں آتے۔جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نا اہل ہو جائے گا۔ ناراض حکومتی اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر ،محمد افضل،ڈھاندلہ ،سمیع گیلانی ،غلام محمد لالی،رمیش کمار ،سید مبین احمد ،ساجدہ زاولفقار ،عندلیب عباس ،باسط بخاری خواجہ شیراز محمود ودیگر شریک تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ حکومت کہیں نہیں جارہی، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ فوج پاکستان کے ساتھ ہے۔ فوج چوروں کےٹولے ساتھ نہیں جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی ہاتھ ہماری حکومت کے پیچھے ہیں، جہانگیر ترین غداروں کا ساتھ نہیں دے گا۔اپوزیشن کے لوگ ہمارے اراکین کو 15 کروڑ روپے تک کی آفر کر رہے ہیں۔ اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے پیسہ استعمال کر رہی ہے ۔مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔اپوزیشن کی واردات ناکام ہونے کے بعد 2028 تک یہ لوگ دوبارہ نہیں اٹھ سکیں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *