Breaking News

نازک وقت میں پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا!!!! اہم رہنماء نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دو روز قبل اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا ئی ہے جس کے بعد سے ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل مچی ہوئی ہے، سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا رجحان شروع ہوگیا۔

آج وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک کے بھائی ایم پی اے لیاقت خٹک مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں باضابطہ طور پر جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کریں گے.یاد رہے چند روز قبل پرویز خٹک کے بھائی اور رکنِ خیبر پختونخوا اسمبلی لیاقت خٹک نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ لیاقت خٹک پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پی کے 64 سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے اکتوبر 2021 میں پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر کے پی کے وزیر آبپاشی خٹک کو ہٹا دیا تھا۔ جس کے بعد رواں سال کے آغاز میں لیاقت خٹک نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی، پی پی کی طرف سے ان کے بیٹے احد خٹک کو تحصیل نوشہرہ کی سیٹ کا ٹکٹ دیا گیا تھا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے کراچی میں کارکنوں سے کیئے گئے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ عمران خان کے پاس اس وقت معلومات کا فقدان ہے ، گیم کے حوالے سے اپوزیشن نے ابھی تک کچھ نہیں بتایا، اپوزیشن کے اندر بھی کسی کو واضح نہیں پتا کہ کیا ہور ہاہے ، ، صرف نوازشریف، آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کو ساری تفصیل کا علم ہے ۔اپوزیشن کی کھیل میں ابھی تک کامیابی یہی ہے کہ عمران خان کے پاس انفارمیشن نہیں ہے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *