Breaking News

تحریک انصاف تبدیلی نہیں لاسکی۔۔اس لیےاستعفی دے رہا ہوں اہم ترین رہنما اچانک مستعفی۔۔تحریک انصاف کوہلاکررکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)) تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے سیاسی ماحول خاصا گرم ہے حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آ چکے ہیں ایک دوسرے کے خلاف سخت سے سخت بیانات دئیے جا رہے ہیں ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے جب اُن کا اہم رہنما مستعفی ہو گیا ہے۔

سرگودھا این اے 92 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر نور حیار کلیا ر نے پارٹی سے استعفی دیدیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے استعفے میں نور حیات کلیار کا کہنا تھا کہ میں نے 2008 میں عمران خان کے ویژن کی وجہ سے پارٹی جوائن کی اور 2013 میں نواز شریف کے مقابلے میں بھرپور الیکشن لڑا۔ تاہم 2018 میں مجھے ٹکٹ دینے کی بجائے لوٹے امیدواروں کو ٹکٹ دی گئی جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مجھے اور میرے خاندان کو عمران خان سے بہت سی امیدیں تھیں کہ وہ پاکستان کو کرپشن فری بنائیں گے،جہاں لوگوں کو انصاف ملے گا اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔مگر حکومت کے تین سال گزر جانے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ تحریک انصاف تبدیلی نہیں لاسکی اور کرپشن تین گنا بڑھ گئی ہے۔جس کے باعث میں اپنی فیملی کے ہمراہ تحریک انصاف سے استعفی دے رہا ہوں۔ دوسری جانب سینئر اینکر پرسن و صحافی حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کے لوئر دیر کے جلسے میں کی گئی تقریر پر اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ تقریر سے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وزیراعظم فوج کا نام اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال یا پھر کوئی اور پیغام دے رہے ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک کانفرنس حکومتی وزراء اور دوسری اپوزیشن کی جانب سے کی گئی ، جس میں انہوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ ہم فوج کیساتھ کھڑے ہیں جبکہ دوسرا ان کے مخالف ہو سکتا ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *