Breaking News

وزیر اعظم عمران خان کا چھکا !!! اپوزیشن کو بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیاسی ماحول میں بڑی گرما گرمی جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے عدم اعتماد آنے کی وجہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ کا بھی اندیشہ ہے ان حالات میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ لاہور آتے ہی وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ کے منحرف اراکین اسمبلی کی اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں جلیل شرقپوری ،فیصل نیازی ،اشرف انصاری ،اظہر عباس چانڈیااور مولانا غیاث الدین شامل تھے ۔تفصیلات کے مطابق لیگی اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم کواپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہ تمام اراکین کو ان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ،وزیر اعظم نے لیگی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ مل کر چلیں اور پارٹی کارکنان سب سے رابطہ رکھیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو اپوزیشن کی سیاسی موت قرار دے دیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وہ کام کیا جس کے لیے میں اللہ سے دعا مانگ رہا تھا کہ یہ کریں، ایک کہاوت ہے کہ جب گیڈر کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی جانب دوڑتا ہے اور عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کپتانی کا راز یہی ہے کہ وہ پہلے دن سے اگلے دن کی پلاننگ شروع کرتا ہے، میں بہت ٹائم سے انتظار کر رہا تھا، میں 25 سال سے ان چوروں کے خلاف جہاد کر رہا ہوں، اپنے ملک کے لیے ان چوروں کے خلاف لڑ رہا ہوں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *