Breaking News

بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش، ن لیگی رہنما کو ائیرپورٹ پر ہی دھر لیا گیا، بڑی گرفتاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے لئے ایک اور پریشان کن خبر۔۔۔۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی جانے کی کوشش کرنے والے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر کو گرفتار کر لیا ہے۔

چوہدری تنویر بدعنوانی کے کیسز میں اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب ہیں اور ان کا نام واچ لسٹ میں بھی ڈالا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق لیگی ایم این اے چوہدری تنویر کی گرفتاری جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر اس وقت عمل میں آئی جب وہ ایک غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی فرار ہونا چاہتے تھا۔ملزم کے خلاف راولپنڈی میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے اینٹی کرپشن پنجاب کو چودھری تنویر کی گرفتاری سے متعلق مطلع کردیا گیا ہے، آج انہیں اینٹی کرپشن کے حوالے بھی کیا جائے گا۔ دوسری جانب سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کا ذاتیات پر بات کرنا بہت خطرنا ک ہے ،ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان تھڑے کی زبان استعمال کر رہے ہیں ۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے شیان شان نہیں ہے کہ وہ اس طرح کی زبان اور بیانات دیں ۔لیڈر شپ اپنے ورکرز کو روک، سمجھا سکتا ہے ،لیکن جب آپ خود ہی جذبات میں بہک جائیں تو پورا ملک اس کا شکار ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ جذباتی بات کااثر کچھ دیر کیلئے ہوتا ہے ،سیاسی بات کا اثر دیر پا ہوتا ہے ،عمران خان جب لاجک کی بات کرتے ہیں تو عوام سنتے ہیں انہیں لاجک پر بات کرنی چاہیے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *