Breaking News

حکومت یا اپوزیشن۔۔۔؟؟؟ پرویز الہیٰ کا بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خاں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کھیل فائنل راؤنڈ کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اس بات پر اتفاق ہوگیا کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ آج اہم اجلاس میں مشاورت کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ جہم فیصلہ کرچکے، اپنے ساتھیوں سے حتمی مشاورت کررہے ہیں۔جہانگیر ترین گروپ کے عون چودھری ملاقات کیلئے آئے تھے۔اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگ ، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہے ہیں۔اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفا دیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا آئین و قانون میں بڑا واضح ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔شہبازشریف کیساتھ ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہیئں۔ دوسری جانب تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سینئر رہنما اور سابق وزیرمملکت امتیاز صفدر وڑائچ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔پی ٹی آئی سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد امتیاز صفدر وڑائچ کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔چیئرمین پی پی پی نے سابق وفاقی وزیرمملکت امتیاز صفدر وڑائچ کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امتیاز صفدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت لگتی ہی نہیں تھی ۔ جو انہوں نے نعرہ لگایا تھا ایک بھی پورا نہیں ہوا ۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.