Breaking News

وزیر اعظم نے بڑا حکم دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپیکر اسد قیصر کو 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے سپیکر اور قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے ترجمانوں کے اجلاس میں منحرف ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو  منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعظم  نے سپیکر اسد قیصر کو 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے  کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف جانے والوں  کو ڈی نوٹیفائی کیا جاسکتا ہے۔ وہ بلیک میل نہیں ہوں گے اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور آخری گیند تک مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے منحرف ہونے والی تین خواتین ارکان کے بارے میں کہا کہ یہ تینوں خواتین مخصوص نشستوں پر آئیں، وہ کیسے ایسا کرسکتی ہیں؟  سندھ سے پیسہ لایا گیا ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپوزیشن اور میڈیا کو  معیشت پر لائیو مباحثے کا چیلنج دیا تھا جو سینئرصحافی حامد میر نے قبول کرلیا اور کہا کہ ” میں معیشت پر صرف حقائق کیساتھ سوالات کروں گا، اگر وہ تیار ہیں تو میں  شو ڈی چوک پر کرسکتا ہوں”۔حامد میر نے کہا کہ “میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ لائیو انٹرویو کیلئے تیار ہوں، اور اگر وزیراعظم چاہیں تو  شہبازشریف اور بلاول کو میں دعوت دے سکتا ہوں”۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *