Breaking News

پرویز الٰہی نے اچانک یوٹرن کیوں لیا؟ اصل خبر تو اب سامنے آئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک روز قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں چوہدری پرویز الٰہی نے وہ کچھ کہا جس کی توقع نہیں تھی لیکن اس کے بعد اُنہوں نے اُس کے بالکل برعکس ایک بیان جاری کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سارا سیاسی کھیل کافی گھمبیر ہے اور کس وقت کیا ہو کسی کو خبر نہیں۔

روزنامہ جنگ میں انصار عباسی لکھتے ہیں کہ کل تک صورت حال بالکل مختلف اور حکومت کے خلاف تھی لیکن آج معاملات تبدیل ہونا شروع ہو گئے۔ گزشتہ دو دنوں سے مجھے حکومتی ذمہ دار کہہ رہے تھے کہ بس ایک دو دن انتظار کر لیں دیکھیے گا سب کچھ بدلنا شروع ہو جائے گا۔آج پہلے پرویز الٰہی کا بیان آیا کہ وزیر اعظم ایماندار ہیں اور اُن کی نیت اچھی ہے، حکومت چھوڑی ہے نہ اپوزیشن جوائن کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان بھی آ گیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ آج ہی اتحادی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان شروع کر دیں گے، ایم کیو ایم بھی عمران خان کا ساتھ دے گی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست سے اسٹیبلشمنٹ دور ہے۔ایک روز قبل پرویز الٰہی نے کہا کہ خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا، ہماری طرف سے وفاداری، اُن کی طرف سے دھمکیاں ملیں، مونس الٰہی کو بھی نیب سے گرفتار کروانے کا حکم دیا۔ پرویز الٰہی نے یہ بھی کہا کہ بچہ کیسے سیکھے گا،اگر اُسے نیچے اتارو گے تو چلنا سیکھے گا، نیپیاں ہی بدلتے رہو گے، پشاور سے کوئی مدد نہیں آ رہی، اس وقت اسٹیبلشمنٹ کا کوئی عمل دخل نہیں، فوج نے کہا ہم نیوٹرل ہیں تو خان صاحب نے کہا کہ نیوٹرل تو جانور ہوتے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *