Breaking News

” میرے خلاف ووٹ دینا میرے ارکانِ اسمبلی کا حق ہے” وزیر اعظم عمران خان کا اب تک کا سب سے بڑا یوٹرن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 11 منحرف  ارکان اس وقت سندھ ہاؤس میں  موجود ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔  ترین گروپ کے راجہ ریاض کا دعویٰ ہے کہ سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے 24 منحرف ارکان موجود ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں جب کہ منحرف ارکان کی مجموعی تعداد 33 ہے۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر منحرف ہونے والے ارکان کے حوالے سے  اب تک کا سب سے بڑ ایوٹرن لے لیا۔ گزشتہ سال جب وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا تو اس سے پہلے قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کے خلاف ووٹ کرنا ان کے ارکان کا حق ہے۔  “اپنے سارے ممبرز کو کہہ رہا ہوں کہ یہ آپ کا جمہوری حق ہے، آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں، میں آپ کی عزت کروں گا،میں نا اہل ہوں اتنا قابل نہیں ہوں آرام سے ہاتھ کھڑا کریں اور کہیں کہ نہیں ہے، میں اپوزیشن میں چلا جاؤں گا۔”وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ برس مارچ میں اس وقت اعتماد کا ووٹ لیا تھا جب ان کے سینیٹ کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔  دوسری جانب  ایک سال بعد اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے تو عمران خان نے اپنی پیشکش سے ” یوٹرن” لے لیا ہے اور منحرف ہو کر اپوزیشن  کے کیمپ میں شامل ہونے والے ارکان کے خلاف کارروائی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *