Breaking News

وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔۔۔۔ تحریک انصا ف کے 2 اراکین قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیسے جیسے تحریک عدم اعتماد کا وقت قریب آتا جا رہا ہے حالات کافی کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان کا استعمال کیا جا رہا ہے۔تاہم اب خبر آئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دو اراکین قومی اسمبلی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے پاکستان تحریک انصاف کے 2 اراکین قومی اسمبلی سمیت 12کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سندھ ہاؤس پہنچ کر تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں اور 2 اراکین اسمبلی گرفتار کرلیا اور وہاں سے مشتعل کارکنوں کو منتشر کردیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اب سندھ ہاؤس کے سامنے پیدا ہونے والی صورتحال پر اسلام آباد پولیس نے قابو پالیا ہے ۔اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر حملے کے بعد آئی جی اسلام آباد کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جو بھی لوگ اس حملے میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔گرفتار ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ نیازی اور فہیم خان  ہیں۔  دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما راجہ ریاض کی مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی ۔سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی کال میں سنا جا سکتا ہے کہ راجہ ریاض کے حلقے کا ایک ووٹر ان سے سندھ ہاوس جا کر بیٹھنے پر اعتراض کر رہا ہے ۔مبینہ کال کے دوران حبیب اللہ نامی شخص نے راجہ ریاض سے کہا کہ میڈ یا پر آپ کی تصویریں دیکھ کر پریشان ہو گئے ہیں۔راجہ ریاض کی جانب سے وجہ دریافت کرنے پر حبیب اللہ نے کہا کہ ہم نے ووٹ عمران خان کو دیا اور آپ جا کر سندھ ہاوس بیٹھے ہوئے ہیں،ہم نے آپ کو اس لیے ووٹ نہیں دیا تھا کہ آپ ہمارا ووٹ زرداری کو بیچ دیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *