Breaking News

حکومت یا اپوزیشن، ق لیگ کس کیساتھ کھڑی ہے؟ مونس الٰہی کا لندن سے بڑا بیان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہی گزشتہ روز برطانیہ گئے ہیں جس کے بعد سے چہ مگوئیا ں جاری ہیں کہ ق لیگی رہنما لندن میں جہانگیر ترین اور نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ق )کے رہنماء مونس الٰہی نے کہا ہے۔

کہ اپنے اہل خانہ سے ملنے لندن آیا ہوں، یہاں 3 روز قیام کے بعد واپس وطن جاؤں گا۔ حکومتی اتحاد میں شامل ہیں، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق لندن میں گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ حکومتی اتحاد چھوڑنے سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، ق لیگ حکومت کیساتھ اتحاد میں ہے تاہم پارٹی کے مستقبل کا فیصلہ چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔لندن آنے کے سوال پر مونس الٰہی نے کہا کہ اہلخانہ سے ملنے کیلئے مختصر مدت کیلئے یہاں آیا ہوں اور تین دن بعد واپس جاؤنگا۔ دوسری جانب رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین وفاقی وزراء پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیاکہ تین وفاقی وزراء پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے متعدد ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، جن میں راجہ ریاض، باسط سلطان بخاری، نواب شیر وسیر، نور عالم خان منظر عام پر آئے۔دوسری جانب اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں موجود پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں 24 ایم این ایز موجود ہیں۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.