Breaking News

ہر طرف تحریک انصا ف کے منحرف ارکان کا چرچا لیکن اپوزیشن کے کتنے ارکان حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ، ا پوزیشن کے لئے بُری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے منحرف اراکین کا بڑا چرچا ہے اُن کے خلاف تحریک انصاف کے کھلاڑی احتجاج بھی کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی مزاحمت کی جاری ہے تاہم آج ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے اپوزیشن میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔

وفاقی وزیر اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی شخص نہیں گھبرایا، اپوزیشن سے 30 افراد پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اعجاز شاہ نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب بدلنے کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ  عدم اعتماد جمہوری عمل ہےاس میں گھبرانےکی بات نہیں، اسپیکر اجلاس ملتوی نہیں کر سکتا، عدم اعتماد سے پی ٹی آئی کا کوئی شخص نہیں گھبرایا،وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی کے باپ ہیں، وہ  ناراض ارکان کو منائیں گے۔ اعجاز شاہ نے دعویٰ کیا کہ  30 افراد اپوزیشن سے پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں۔ سندھ ہاؤس پر ہونے والے حملے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہوسکتاہےاپوزیشن نےخودسندھ ہاؤس اپنےبندےکھڑےکرکےحملہ کرایا ہو۔ دوسری جانب کڑ گڑھ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی ناراض ایم این اے وجیہہ قمر کے گھر کے باہر احتجاج کے دوران ن لیگ اور حکمران جماعت کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔پاکستان تحریک انصاف  یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ریلوے روڈ سے وجیہہ قمر کے گھر تک ریلی نکالی، مسلم لیگ ن کے کارکن بھی وجہیہ قمر کے گھر کے سامنے پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی مظاہرین اور ن لیگی ارکان آمنے سامنے آگئے، دونوں میں تکرار بھی ہوئی۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *