Breaking News

ق لیگ کو قربانی دینی پڑے گی! پی ٹی آئی کے باغی اراکین کیا چاہ رہے ہیں؟ حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کا کھیل سامنے آتے ہی بڑے بڑے سیاستدان اپنے اصلی روپ میں سامنے آ گئے ہیں۔ شاید اسی وجہ سے پاکستان میں سیاست کو منافقت کا نام دیا جاتا ہے۔سینئراینکر، صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایسے پی ٹی آئی ایم این ایز کے نام بتاؤں گا۔

جنہوں نے پرویز الٰہی سے ڈیل کی ہے کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑیں گے تو (ق) لیگ اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹ دے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ’’حکومت کو اندزاہ نہیں، انہیں پتا ہی نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ، کون کون ان کے ساتھ ہے اور کون نہیں‘‘۔حامد میر کا کہنا تھا کہ ’لگ رہا ہےکہ اس دفعہ جو سندھ ہاؤس، چک شہزاد اور ٹیکسلا میں بیٹھے ہیں انہوں نے پیسے کی بجائے بارگین کی ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں (ن) لیگ، پی پی، (ق) لیگ اور جے یو آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’ آنے والے دنوں میں ایسے پی ٹی آئی ایم این ایز کے نام بتاؤں گا جنہوں نے پرویز الٰہی سے ڈیل کی ہے کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑیں گے تو (ق) لیگ اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹ دے‘۔حامد میر کا کہنا تھا کہ ’ اگر اسپیکر شروع میں ہی اجلاس بلا لیتے تو میری اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی کے باغی ارکان کی تعداد 16 سے اوپر نہ جاتی‘۔انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کی مخالفین کے خلاف زبان کے بعد ان کے وزرا اندر کچھ اور باہر کچھ کہہ رہے تھے، ان وزرا نے پی پی اور (ن) لیگ سے رابطے شروع کردئیے، اب حالت یہ ہوگئی ہے کہ (ن) لیگ چوک ہو گئی، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کتنے لوگ ایڈجسٹ کریں ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *