Breaking News

تحریک عدم اعتماد !!!آخری رات کیا ہو گا؟ بڑے بڑوں کے چھکے چھڑا دینے والی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگرچہ منحرف ارکان نے حکومت سے علیحدگی کا اظہار کیا لیکن ابھی تک ان پر پریشانی کی صورت حال ہے، حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق ہو، ایم کیو ایم ہو، یا نئی جماعت بی اے پی اشارے کے انتظار میں ہیں، جو کہ ابھی تک ان کو نہیں ملا۔

سینئر سیاستدان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی گیم کا کیا ہوگا، آخری رات تک کسی کو پتا نہیں چلے گا،آج نیوز کے پروگرام میں رانا مبشر کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ وزیراعظم اس تحریک عدم اعتماد کو سروائیو کرسکیں گے یا نہیں، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان ابھی تک پریشانی کی صورتحال میں ہے، اگرچہ منحرف ارکان نے علیحدگی کا اظہار بھی کردیا ہے لیکن اگر ان کے پچھلے چند دنوں کے بیانات لیں تو وہ واضح نہیں ہیں، ان میں کھل کر الگ ہونے کا اظہار نہیں کیا گیا۔ اس وقت تو ملکی مفاد اور غریب کے مفاد کی بات کی جا رہی ہے، لیکن منحرف ارکان کے ذاتی معاملات ہیں، کوئی کہہ رہا ہے میرے داما د کی زمین پر قبضہ ہوا ہے، کسی کی پروموشن کا مسئلہ تھا کسی کے فنڈز کا ایشو تھا، یہ پچھلے ساڑھے تین سال میں لاوا پکتا رہا ہے۔شیخ اکرم وقاص نے کہا کہ لیڈرشپ کا رویہ ہوتا ہے کہ وہ کس طرح اپنے ساتھ چلنے والوں کا خیال رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے بارے میں ہے کہ وہ ہراپنے ساتھ چلنے والوں کا جائز ناجائز ہرطرح سے خیال رکھتی ہے لیکن مسلم لیگ ن کے بارے زیادہ ایسا نہیں ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *