Breaking News

چوہدری نثار علی خان کے بنی گالہ جانے پر مریم نواز کا انتہائی حیران کن ردعمل آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ لفظ نیوٹرل کا چرچا ہے، نیوٹرل کی ہوا نے ایک شخص کی ہوا نکال دی، مجھے نہیں پتہ تھا کہ ایک لفظ کی وجہ سے 22 سالہ جدوجہد اور جماعت دھڑام سے نیچے آ گری۔

اس لفظ سے آپ کی جماعت کا شیرازہ  ہی بکھر گیا  وہ حال ہوا جو کبھی کسی تانگا پارٹی کا بھی نہیں ہوا، آپ نے نیب ، ایف آئی اے  اور  اینٹی کرپشن کو نیوٹرل نہیں رہنے دیا، سازش کرکے ہمیشہ سامنے آئے، کیا چاہتے ہیں کہ آپ کو کوئی گنتی پوری کردے، جو کبھی پوری ہوئی ہی نہیں، آج بھی پوری نہیں، چاہتے ہیں کہ مخالفین کو جیلوں میں ڈالے، ادارے مینیج کرے، اکیلا میدان دے؟ کیا چاہتے ہیں، کوئی اگر ایسا نہیں کررہا تو جانور کہہ رہے ہیں، کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ آئین کی پاسداری ہرکسی پر لازم ہے ، اس سے مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھاکہ آپ کی جماعت ساری ٹوٹ کر بکھر گئی ، لوگ اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، اگلا الیکشن بھی آپ کے ہاتھ سے چلاگیا، یہ آواز نہیں ، بچانے کیلئے چیخیں ہیں، بچانے اب کوئی نہیں آئے گا، گیم از اوور۔مسلم لیگ( ن )کے ناراض رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ روز بنی گالہ کا دورہ کیا تھا جس پر مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل بھی آگیا ہے۔جس پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ” آپ کے دور کے وزیرچوہدری نثار علی خان بنی گالہ گئے، کہا جا رہا ہے کہ (ن) لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی ان کے ہاتھ میں ہیں ، پنجاب کی کیا صورتحال ہے؟اس پر مریم نواز نے زیادہ طویل جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ “بڑی مضحکہ خیز بات ہے یہ ” اور پھر اگلے سوال کی طرف بڑھ گئیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *