Breaking News

چوہدری نثار علی خان نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بہت مشکل وقت ہے، ہمارے علماء فتنہ فساد پھیلا رہے ہیں۔اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ آج پاکستان پر بہت مشکل وقت ہے، مشکل وقت آتا رہتا ہے۔

لیکن مرد وہ ہے جو مشکل وقت میں سینہ تان کر کھڑا رہے، یہ نہ ڈھونڈیں کہ کس حکومت کا قصور ہے، حکومتوں کے قصور ہوتے ہیں لیکن ہم اپنے گریبان میں بھی جھانکیں۔اب جو مشکلات پیدا ہوئی ہیں وہ اس میں حصے دار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نام کے مسلمان رہ گئے ہیں،ہمارے عالمِ دین فتنہ فساد پھیلارہے ہیں، تقریریں ہوتی ہیں تو اتحاد کی بجائے اختلاف کی باتیں کی جاتی ہیں، کلمہ گو ہر کوئی مسلمان ہے، جو کلمہ پڑھتا ہے لازم ہے کہ ہم اس کو مسلمان سمجھیں۔ ہمارے علماء قرآن سے اپنی مرضی کے مطلب نکالتے ہیں، بخشش نعروں سے نہیں اعمال سے ہوگی۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں وہ صوبائی اسمبلی کی نشست 34 ہزار کی لیڈ سے جیتے لیکن قومی اسمبلی پر چند ووٹوں سے ہرادیا گیا، قومی اسمبلی کی نشست پر ان کے ووٹ ہی نہیں گنے گئے، وہ آئندہ الیکشن ڈٹ کر لڑیں گے ۔ دوسری جانب تحریک عدم اعتماد سے قبل سیاسی جلسے روکنے کیلئے سپریم کورٹ بار کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نےکہا کہ عدالت ابھی تک مداخلت پر قائل نہیں ، بہتر ہے کہ اسمبلی کی جنگ اسمبلی میں لڑی جائے ۔ سیاسی جماعتوں کو جلسوں سے روکنے کی سپریم کورٹ بار کی درخواست پرسماعت ہوئی ، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عدالت ابھی تک اسمبلی کارروائی میں مداخلت پرقائل نہیں ہوئی، عدالت صرف چاہتی ہےکسی کےووٹ کاحق متاثرنہ ہو، فاروق ایچ نائیک نے اسمبلی اجلاس طلب کرنےکانوٹس عدالت میں پیش کیا اور کہا کہ سپیکر نےآئین شکنی کی ہے،سپیکر قومی اسمبلی آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری کے مرتکب ہوئے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *