Breaking News

عمران خان کی حفاظت کا معاملہ!!! کونسا ’دستہ ‘ تیار کر لیا گیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے سیاسی ماحول خاصا گرم ہو چکا ہے ایک دوسرے کے اراکین اسمبلی کو توڑا جا رہا ہے ایک دوسرے کے خلاف شدید تنقیدی نشتر چلائے جا رہے ہیں جب کہ تحریک انصاف 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

ان حالات میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے وزیراعظم عمران خان کی حفاظت کیلئے جوڈوکراٹے کے ماہر کارکنوں کا دستہ تیار کر لیا۔ راجا اظہر نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور آصف زرداری سے عمران کی حفاظت کے لئے کارکنوں پر مشتمل ہراول دستہ تیار ہے ہم ہر طرح کی تیاری کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو تحفظ فراہم کریں گے اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو ہمارا ہراول دستہ تیار ہے ہم ا سلحے کی سیاست نہیں کرتے قوم کو خدمات کی سیاست دیتے ہیں اور مخالفین کو ٹیکنیکل مار دیتے ہیں۔رکن اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کو عالمی سطح پر لیڈر مانا جاتا ہے ہم ان کی پوری طرح سے حفاظت کریں گے چوروں، ڈنڈابردار فورس کو پیغام ہے ہم تیار ہیں۔ دوسری جانب مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ان کیلئے ’’عام معافی‘‘ کا اعلان اپیل کے انداز میں کیا ہے۔وزیراعظم نے ان ارکان کو آخرت کے خوف سے ڈرایا اور یہ بھی کہا کہ اگر ووٹ بیچنے والے واپس نہیں آتے تو ان کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائے گا نہ صرف لوگ ان کے بچوں سے شادیاں نہیں کریں گے بلکہ خود ان کا بھی شادیوں اور دیگر تقاریب میں جانا مشکل ہو جائے گا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *