Breaking News

چوہدری نثار 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک ہوں گے اپنے ساتھ کتنے ممبران اسمبلی کو لے کر آ رہے ہیں ؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان چار سال کی خاموشی کے بعد  دوبارہ منظر عام پر آ گئے ہیں۔ اپنے حلقے میں جلسہ کیا تو مولانا فضل الرحمان کو بھی پیغام دے دیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ کوئی قومی سیاستدان نہیں کہہ سکتا ہے۔

کہ پورے حلقے کے ایک ایک گاؤں میں اس کی خدمت کا نشان ہے لیکن وہ یہ کہتے ہیں کہ ان کی خدمت کا نشان ہر گاؤں میں موجود ہے۔ جبکہ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار 27 مارچ کو ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کریں گے۔انہوں نے 92 نیوز کے پروگرام ’مقابل‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی کے 27 مارچ کو ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے اور ممکن ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا جائے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اپنے ساتھ کئی لوگوں کو لے کر آئیں لیکن اگر ایسا نہیں بھی ہوتا وہ 4,5 لوگوں کو ہی لے آتے ہیں تو اس کے ساتھ بھی بہت فرق پڑے گا اور بازی پلٹنے کی بات کی جا رہی ہے ، ایسا تو مجھے نہیں لگتا البتہ چوہدری نثار کا آنا اہم ہو گا۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ملاقات ہو چکی ہے اور معاملات فائنل ہیں۔ علاوہ ازیں سینئر صحافی شاہین صہبائی کہتے ہیں کہ 4 سال بعد چوہدری نثارکہتے ہیں روزہ کھولنے کا وقت آ گیا- وہ خان کے خلاف تو ووٹ نہیں ڈال سکتے لیکن عمران خان انہیں پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا کران کا روزہ کھول سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں ملاقات بھی ہو چکی – آخری اوور میں بھی گیم پلٹ سکتی ہے- گیم آخری بال تک اوور نہیں ہوتی – انتظار تو کرنا پڑے گا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *