Breaking News

پی ٹی آئی کی منحرف اراکین کو واپسی کی پیشکش، رمیش کمار میدان میں آ گئے، پیشکش پر جواب دیدیا

اسلام آباد(نیووز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خاں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے منحرف اراکین اسمبلی کو کہا تھا کہ وہ واپس آ جائیں اُنہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔ اگر وہ واپس نہ آئے تو ان کے خلاف کاروائی کریں گے اور ان لوگوں کا باہر نکلنا مشکل ہو جائے گا۔

تاہم آرٹیکل63 اے کے تحت نا اہلی کا خوف ہو یا وزیراعظم عمران خان کی واپسی کی پیش کش، منحرف ارکان نے حکومت میں واپسی سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا کہ حکومت کی پارٹی میں باغی ارکان کی تعداد 35 ہو چکی جبکہ منحرف ارکان میں سے کوئی بندہ واپس نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم میں سے زیادہ تر سینئیر سیاست دان ہیں کوئی ایسی ویسی صورت حال ہوئی تو نشست سے استعفیٰ دے دیں گے۔ اس کے علاوہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن احمد حسین ڈیہڑ نے کہا مجھ پر پیسے لینے کا الزام لگایا گیا میں نے 40کروڑ روپے کی زمین مفت ریسکیو 1122 کو دے دی جبکہ میرے گھر پر غنڈہ بریگیڈ سے حملہ کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بات عزت کی ہے،کیا باپ ایسے ہوتے ہیں کہ بیٹی کے گھر میں بندے گھسا دیں۔ دوسری جانب نور عالم خان نے کہا ہمیں گالیاں دینے کے بعد حکومت کس منہ سے ہماری واپسی کا مطالبہ کر رہی ہے، عمران خان اگر انسان کو انسان کی نظر سے دیکھتے، شیرُو کتے کی نظر سے نہ دیکھتے تو یہ حالات نہ ہوتے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *