Breaking News

ا یمپائر سیاسی گیم میں نیوٹرل نہیں ہوتے ایمپائرنیوٹرل کا مطلب ہے کہ ۔۔۔اعتزاز احسن نے نیا کٹا کھول دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کا مقصد وزیر اعظم عمران خاں کو ہٹانا ہے، آئندہ جو بھی وزیراعظم بنے گا اس پر مہنگائی اور دیگر مسائل کا پہاڑ ہو گا۔ایمپائر سیاسی گیم میں نیوٹرل نہیں ہوتے۔

مولانا صاحب کے ایمپائر نیوٹرل کا مطلب ہے کہ ایمپائر ہمارے ساتھ ہو گیا، اے آروائی اور ہم نیوز کے مطابق سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کے وزرا، مشیروں اور ترجمانوں نے اپنے کیس کو خراب کیا، شیخ رشید نے کہا کہ 5 ووٹ ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں، عمران نے الیکشن مہم شروع کردی ہے، الیکشن کا مین پلیٹ فارم اور پوائنٹ کرپشن ہوگا، عمران خان کی کوشش ہےکہ کرپشن کی بات ایسے کروں تو لوگ مہنگائی کوبھول جائیں، اس سے لوگوں پر کچھ فرق پڑنا بھی شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ باتیں ووٹرز نے دیکھنی ہیں ان پراگر عدم اعتماد پاس ہوتی ہے تو یہ خوش قسمتی ہے، ووٹ ممبر کا ہے یا پارٹی کا اس کے درمیان ایک باریک لکیر ہے، میری ذاتی رائے میں ووٹ ممبر کا حق ہوتا ہے، موجودہ صورتحال سے لگ رہا کہ وزیراعظم اکثریت سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو وزیراعظم بنے گا اس پر مہنگائی ، بےروزگاری اور مشکلات کا پہاڑ ہوگا، جب اپوزیشن کی کابینہ بنی تو ان کو پتہ لگے گا کہ کس کو کہاں لگانے میں دشواری اور مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں نے حساب دینا ہے کہ آپ لندن کیوں چلے گئے، یہ گئے4 ہفتے کیلئے تھے اور 2 سال ہوگئے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *