Breaking News

بڑی خبر:3 سے 4 ٹرمپ کارڈز اور عوام کیلئے سرپرائز تیار!!!! وزیر اعظم عمران خان کیا کرنے والے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خاں کے پاس ایک سے زائد ٹرمپ کارڈ ہیں عوام کیلئے سرپرائز بھی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی وقانونی مشاورت جاری ہے وزیراعظم 27 مارچ کے جلسے میں اہم اشارہ دے سکتے ہیں وزیراعظم عمران خاں کے پاس صرف ایک راستہ نہیں،بلکہ 3 سے 4 کارڈز ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹربابراعوان نےنجی ٹی وی اےآروائی نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرکے بابراعوان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش نہ کریں اوربابر اعوان حقائق کو مسخ کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری پر الزام تراشی کر رہے ہیں جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین کی کھلی خلاف ورزی کی اور اب بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی کے متعدد اجلاس بلائے ہیںجس اجلاس کا حوالہ دیا گیا وہ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلایا تھا مگر شیرین مزاری نے مداخلت کرکے اجلاس منسوخ کرا دیا اور کمیٹی کا اجلاس منسوخ کرنے کا اختیار صرف کمیٹی چیئرمین کا ہوتا ہے کسی اور کا نہیں، انکا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 54/3 کے تحت 14 دن میں اسمبلی کا اجلاس بلانا صرف اسپیکر قومی اسمبلی کی زمیداری ہے، آئینی تقاضا پورا کرنا اسپیکر کی ذمہ داری ہے بابر اعوان کی نہیں ہے۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.