Breaking News

منحرف ارکان کے بعد وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا بھی اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو نے جا رہا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا اس اجلاس میں تلخی پیدا ہونے کا بھی شدید امکان ہےجبکہ  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے انکشاف کیا ہے۔

کہ کچھ منحرف ارکان نے پیسے ضرور لیے ہونگے لیکن زیادہ تر اراکان ناراض ہیں ۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد نے اراکان کی ناراضگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ منحرف ارکان اسمبلی کے پنجاب حکومت سے متعلق اعتراضات موجود ہیں جنہیں جلد دور کر دینگے ۔علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کچھ منحرف ارکان نے پیسے پکڑے ہوں گے لیکن اکثریت ارکان ناراض ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ارکان اسمبلی پر اعتماد ہے، اکثریت عمران خان اور پارٹی کے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے منحرف ارکان پر پیسے لینے کا الزام لگایا گیا ہے جبکہ ارکان نے اس کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ گل ودھ گئی اے، (بات تو بڑھ گئی ہے) سپریم کورٹ کا نہیں معلوم، ہر کوئی اپنی مرضی سے آتا جاتا ہے، مختارا نہیں چھپاتا، ہم چھپانے کے قائل ہی نہیں۔وہ صدارتی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر مختصر گفتگو کررہے تھے ۔  یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مختلف آئینی و قانونی معاملات کے حوالے سے دائر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست اور وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کیے گئے صدارتی ریفرنس کی سماعت آج بھی ہو رہی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *