Breaking News

مریم نواز کے ساتھ نہیں چل سکتے! آصف زرداری کا بڑا فیصلہ، پیپلز پارٹی نے اپنا راستہ چُن لیا، اپوزیشن کے لیے خطرے کی گھنٹی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن کی جانب سے مریم نواز حکومت کے خلاف سب سے آگے جا رہی ہیں قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کرنے والی ہے مگر اب یہ بات سچ ثابت ہونے جا رہی ہے جس سے ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ پی ڈیم ایم کی تحریک اس وقت اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں انہیں فیصلے لینے ہیں، اپوززیشن رہنماؤں کا یہی خیال ہے کہ مریم نواز کا مقصد جمہوریت کو پروان چڑھانا نہیں بلکہ وہ صرف اس پر کام کر رہی ہیں کہ فوج کو کس طرح اکسایا جائے اور ملک میں مارش لاء لگے۔ اپنے وی لاگ میں صابر شاکر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مریم نواز کے ساتھ کسی صورت بھی نہیں چل سکتے، اور یہ پیغام انہوں نے نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے پہنچا بھی دیا ہے .صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم صرف آپ کے ساتھ چل سکتے ہیں، ہم پاکستان میں سیاست کرنا چاہتے ہیں اور سیاست میں کبھی بھی ریڈ لائن کو کراس نہیں کیا جاتا، مریم نواز مسلسل اس لائن کو کراس کرتی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن احمد حسین دیہڑ نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، ابھی بھی پارٹی کا رکن ہوں ، میرے خلاف آرٹیکل 63 اے کی کارروائی نہیں بنتی۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات کے شواہد نہیں دئیے گئے۔ احمد حسین نے نوٹس کے جواب میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافی کا حوالہ بھی دیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *