Breaking News

نواز شریف کرپٹ ہیں یا نہیں؟ چودھری نثار نے سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا، ہر طرف ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خاں سے ملاقات کی ہےاس پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے۔

کہ ‘پچھلے تین چار روز سے میں چکری میں ہوں۔ یہاں سے باہر نہیں گیا تو پھر وزیر اعظم عمران خان سے میری ملاقات کہاں ہوئی ہو گی؟ پچھلے ہفتے، مہینے یاایک سال سے تو کوئی ملاقات نہیں ہوئی، تو پھر کب ملاقات ہوئی!‘۔ بی بی سی کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چوری چھپے ملاقات کرنے والا نہیں ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں وقتی فائدہ کے لیے پارٹی بدلنے والا نہیں، 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہ دئیے جانے پر کوئی پارٹی جوائن نہ کی، اب چار سال گزر گئے ہیں، مجھے کوئی پارٹی جوائن کرنے کی جلدی نہیں بی بی سی اردو  کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں چودھری نثار نے پی ٹی آئی یا کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ اپنے ووٹرز پر چھوڑ دیا۔ انکا کہنا تھا کہ  2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ( ن) کا ٹکٹ نہ دئیے جانے پر کوئی پارٹی جوائن نہیں کی ۔سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف مجھے ناپسند کرتے ہیں اور میں بھی ان کے بارے میں ایسے ہی جذبات رکھتا ہوں لیکن انہیں کرپٹ نہیں کہتا‘ غیب کا علم اللہ تعالیٰ جانتا ہے‘ میں نے ان کے قریب کرپشن نہیں دیکھی‘ اگر میری نظروں سے ایسی بات گزرتی تو میں کب کا ان کو چھوڑ چکا ہوتا۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.