Breaking News

حکومت کا ساتھ دینا ہے یا اپوزیشن کا ؟ علیم خان نےتہلکہ خیز فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو چکا ہے سوموار کو قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ ہو گا جس میں تحریک عدم اعتماد کے لئے ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ ایسے میں تحریک انصاف کے اہم رہما علیم خاں کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے تحریک عدم اعتماد اور پنجاب میں مائنس ون معاملے پر نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ علیم خان گروپ نے تحریک عدم اعتماد اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر “نیوٹرل” رہنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کی حکومت سے ناراضگی اور تحفظات برقرار ہیں تاہم انہیں گورنر سندھ، گورنر خیبر پختونخوا، وفاقی وزرا نے سیاسی سیز فائر پر رضامند کرلیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی علیم گروپ کی خاموشی دیکھتے ہوئے حمایت حاصل کرنے کیلئے مزید رابطے نہیں کیے ۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اپوزیشن کے قریب آچکے ہیں لیکن فی الوقت پارٹی چھوڑنے کو تیار نہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ علیم خان تحریک عدم اعتماد کا حتمی نتیجہ آنے کے بعد سیاسی مستقبل کے بارے حتمی فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کرکے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر بریفنگ دی ۔کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا ۔ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *