Breaking News

‘کل پرسوں سیاسی گھن گرج گولہ باری کے دوران بہتر خبر آئے گی، کامران خان کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ انشاء اللہ کل پرسوں سیاسی گھن گرج گولہ باری کے دوران بہتر خبر آئے گی۔میرے پاکستانی بھائیو اور بہنوں مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالی کے رحم وکرم کے ساتھ ملک ایک بھیانک ٹکراؤ سے یقیناً  بچ جائے گا۔

اپوزیشن اپنی فتح عمران خان اپنی کامیابی کے اعلانات کریں گے اللہ نے چاہا تو جلد ہی الیکشن ہوں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے لکھا کہ گو کہ تلواریں میان سے نکل چکی ہیں۔ فریقین لاکھوں حامیوں کو سڑکوں پر لا چکے ہیں اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں لیکن میں اب بھی مطمئن ہوں، مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رحم وکرم کیساتھ ملک ایک بھیانک ٹکراو سے بچ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سر توڑ کوشش ہو رہی ہے کہ اس سیاسی بحران کا مذاکراتی حل نکل آئے۔ سیاسی بحران کی تاریک سرنگ کے آخر میں روشنی کی کرن پھوٹ چکی ہے۔ اگلے 48 گھنٹے بہت ہی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس بحرانی کیفیت سے نکالنے کی کاوش کے محور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بہتر پیشرفت ہے۔ مجھے امید ہے کہ کل اور پرسوں کی گولہ باری کے دوران ہی بڑی اچھی خبر آئے گی۔کامران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی فتح اور اپوزیشن اپنی کامیابی کے اعلانات کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ہم پاکستانیوں کی اس عذاب سے جان چھوٹ جائے گی۔ معاہدے کی بنیاد قبل از وقت اسی سال ہی انتخابات ہوں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *