Breaking News

عمران خاں کی تقریر میں سرپرائز کیا تھا؟ ایسا انکشاف جس نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) باہر کے پیسے سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر د ھمکی دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد جلسے میں خط لہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ کے جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے۔

کہ ہمارے ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر د ھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔ جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ کو لالچ دی گئی پیسوں کی آفر کی گئی، ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن آپ بکے نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے بھی بڑی دیر تک پاکستان کا نظریہ نہیں پتا تھا، 18 سال کی عمر میں باہر گیا، یونیورسٹی باہر پڑھی پھر کرکٹ کھیلتا رہا، جیسے جیسے دین کی سمجھ آنی شروع ہوئی تو ایک چیز میرے ذہن میں آئی، اللہ جو مسلمانوں کو کہتا ہے وہ پاکستان میں نہیں مغرب میں نظر آتا ہے، نظریہ پاکستان مجھے پاکستان میں نہیں مغرب میں نظر آیا۔  اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اینکر پرسن سید طلعت حسین کا دلچسپ دعویٰ سامنے آیا ہے۔ طلعت حسین کے مطابق  اس جلسے کی اہم ترین بات ان لوگوں کیلئے براہ راست دھمکی تھی جن کو آپ جانتے ہی ہیں، دھمکی یہ تھی اگر آپ نے مجھے ہاتھ لگایا تو میں ایک ایسا قومی راز افشا کردوں گا جو میں اپنی جیب میں لیے پھرتا ہوں۔  طلعت حسین نے مزید کہا ” سونامی اپنے ہی تخلیق کاروں پر چڑھ دوڑا ہے۔”

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *