Breaking News

” میں صحافت چھوڑ دوں گا اگر عمران خان ۔۔۔“ سلیم صافی ایک مرتبہ پھر کھل کر میدان میں آگئے، چیلنج دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پریڈ گراونڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمیں لکھ کر د ھمکی دی گئی ، میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہیں ، فارن پالیسی کو مروڑ نے کی باہر سے کوشش کی جارہی ہے ۔

جس پر سینئر صحافی سلیم صافی نے میدان میں آتے ہوئے چیلنج دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سلیم صافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ” جھوٹ۔ جھوٹ۔ جھوٹ۔یہ خط نہ کسی امریکی نے بھیجا ہے اور نہ کسی یورپی ملک کے کسی عہدیدار نے۔ اگر عمران خان یہ ثابت کردیں کہ د ھمکی آمیز خط کسی مغرب ملک کے عہدیدار نے بھیجا تو میں غلام سرور اور شہریار آفریدی کے طرح خو د کشی تو نہیں کر سکتا البتہ صحافت چھوڑدوں گا۔“ یاد رہے کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہمیں لکھ کر د ھمکی دی گئی، میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہے، فارن پالیسی کو مروڑنے کی باہر سے کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کو پچھلے مہینوں یہ پتہ چلا، آج قاتل اور مقتول اکٹھے ہو گئے ہیں، قاتل اور مقتول کو اکٹھا کرنے والوں کا بھی ہمیں پتا ہے، لیکن آج بھٹو والا وقت نہیں، وقت تبدیل ہوچکا ہے، دریا کا پانی نکل چکا، اب نیا وقت آچکا ہے، یہ ہے سوشل میڈیا کا زمانہ ہے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی، ہم کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے، ہم سب سے دوستی کریں گے، غلامی نہیں کریں گے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *