Breaking News

اے آر وائی کے اینکرز وسیم بادامی اور ارشد شریف میں جھگڑا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام اینکرز وسیم بادامی اور ارشد شریف میں براہ راست نشریات کے دوران جھگڑا ہوگیا جس پر موخرالذکر شو سے اٹھ کر چلے گئے۔ اے آر وائی نیوز پر وزیر اعظم عمران خان کے امر بالمعروف جلسے کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران ان کے خطاب پر تبصرے اور تجزیے کیے جا رہے تھے۔

اس پروگرام  کی میزبانی وسیم بادامی اور ماریہ میمن کر رہے تھے جب کہ پینل میں ارشد شریف، کاشف عباسی، چوہدری خادم حسین، صابر شاکر  اور رؤف کلاسرا  شامل تھے۔ پروگرام کے دوران ارشد شریف نے اعتراض اٹھایا کہ وسیم بادامی انہیں بولنے کا پورا موقع نہیں دے رہے حالانکہ ان سے پہلے والے تجزیہ کاروں کو زیادہ ٹائم دیا گیا۔ اسی بات پر دونوں میں تو تکرار ہوئی جس پر ارشد شریف پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں ایک خط لہرا کر کہا کہ انہیں تحریری دھمکی دی گئی ہے، انہوں نے خط کے مندرجات پر بات نہیں کی اور نہ ہی اس ملک کا نام لیا جس نے یہ خط بھیجا ہے۔ اس حوالے سے تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ یہ خط پبلک ڈومین پر دستیاب ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں نجم سیٹھی نے کہا ” میرے پاس اس “خفیہ”خط کی کاپی موجود ہے جو انہوں نے جلسے میں لہرایا ہے، دراصل یہ خط پبلک ڈومین پر دستیاب ہے، عمران خان ایک ڈرامے باز ہے جو مائنڈ گیمز کھیلتا ہے۔” ایک اور ٹویٹ میں نجم سیٹھی نے بتایا کہ بہت سے لوگ ان سے وہ “خفیہ خط” شیئر کرنے کا کہہ رہے ہیں، یہ خط پبلک ڈومین پر دستیاب ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ اس کو گوگل پر ڈھونڈ سکتے ہیں لیکن آپ کو اس کیلئے پتا ہونا چاہیے کہ آپ ڈھونڈ کیا رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *