Breaking News

پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد ہوتے ہی پیپلز پارٹی کا ایسا فیصلہ کہ اپوزیشن بھی پریشان ہوجائے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے، وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی آفر قبول کرلی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے کہا ۔

کہ وزیراعظم نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے،وزیراعظم اور پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران عثمان بزدار سے استعفا لیا گیا۔ اسی طرح جیو نیوز کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ق) نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے وزارت سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت نے طارق بشیر چیمہ کو وزارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کی اجازت دی، جس پر طارق بشیر چیمہ نے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا ہے جس کے بعد یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی انہیں ووٹ دے گی۔ یہ دعویٰ صحافی خاور گھمن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ” اب سب سے بڑی آنے والی خبر۔ پیپلزپارٹی نے بھی چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دینے کا فصلہ کر لیا ہے۔” پرویز الہٰی کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی کے بعد چوہدری خاندان کے اندر اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *