Breaking News

پیپلز پارٹی کو زبردست جھٹکا! اہم رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان ، زرداری خاندان کو ہوم گراؤنڈ سے شکست کا سامنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہوم گراؤنڈ لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی لڑکھڑا گئی، اہم رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت، اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اس وقت پنجاب میں اپنی ساکھ کو مضبوط کرنے میں مصروف ہے تو دوسری جانب اسے ہوم گراؤنڈ سے جھٹکا لگا گیا ہے، اپنے ہی رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہنا شروع کر دیا ہے۔لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی پی پی رہنماء انیلا حُبدار، رضیہ سہاگ، نصرت چانڈیو اور نیلم کھوکھر شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رہنماؤں نے تحریک انصاف کا حصہ بننے کا اعلان ایک تقریب میں کیا، یہ تقریب رتو ڈیرو میں منعقد کی گئی تھی، اس موقع پر رتو ڈیرو سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں نے بھی پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیا جائے گا اور لاڑکانہ کی اصل حیثیت کو بحال کیا جائےگا،

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *