Breaking News

گیم اِز ٹوٹلی اوور …..آج کی سب سے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا دوبارہ اجلاس مورخہ 31 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہو گا۔ جس میں وزیر اعظم عمران خاں کے تحریک عدم اعتماد پر بحث کروائی جائے گی جبکہ 3یا 4 اپریل کو ووٹنگ کا امکان ہے۔

متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے، حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز 177 تک پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق ایم کیوایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی اور اس حوالے سے دونوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ڈرافٹ پر ایم کیوایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے دستخط ہوگئے ہیں اور معاہدے کی تصدیق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کردی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ’گیم اوور عمران خان خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے جس پر بحث 31 مارچ کو ہوگی، آئین کے تحت رائے شماری، تحریک پیش ہونےکے تین دن بعد اور 7 دن سے پہلےکرانا ضروری ہے۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *