Breaking News

پاکستان میں امریکی مداخلت، وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر امریکہ کا جواب بھی آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن سر توڑ کوششیں کر رہی ہے اور اب ایم کیوایم کے ووٹ نے اپوزیشن کے پلڑے کو مزید بھاری کر دیا ہے جو کہ حکومت کیلئے مزید پریشانی کا باعث ثابت ہو رہا ہے۔

تاہم جلسے کے دوران عمران خان نے خط لہرایا اور کہا تھا کہ یہ دھمکی آمیز خط ہے ، تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش کا حصہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے زیادہ تفصیلات تو جاری نہیں کیں لیکن پھر آہستہ آہستہ چیزیں گردش کرنے لگیں اور میڈیا میں شور مچا کہ خط امریکہ میں پاکستانی سفارتکارکی جانب سے بھیجا گیاہے ، یعنی یہ خط کسی بھی ملک کی جانب سے باضابطہ موصول نہیں ہواہے ۔ اس معاملے پر ” انڈپینڈنٹ اردو “ کی جانب سے امریکی موقف جاننے کیلئے کوشش کی گئی اور محکمہ خارجہ کو سوالنامہ بھیجا گیا جس کا جواب موصول ہو گیاہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے سوالنامے میں’’ ان تمام الزامات کی تردید کر دی ہے اور کہا کہ الزامات میں کوئی صداقت نہیں ‘‘ ۔ یاد رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں ملک کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ہمیں دھمکی آمیز خط بھیجا گیا ہے ، یہ مبینہ خط لہراتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ہمارے ملک کو ہمارے پرانے لیڈروں کے کرتوتوں کی وجہ سے د ھمکیاں ملتی رہیں۔ہمارے ملک میں ملک کے اندر موجود لوگوں کی مدد سے حکومتیں تبدیل کی جاتی رہیں۔ اپنے لوگوں کی مدد سے حکومتوں کو تبدیل کیا گیا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *