Breaking News

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں۔۔۔علیم خان گروپ نےبڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لئے 3 دن باقی ہیں سیاسی ماحول کافی کشیدہ ہو چکا ہے پنجاب میں تحریک انصاف نے پرویز الہی کو وزیر اعلی نامزد کیا ہے جس سے تحریک انصاف کے کئی گروپ سامنے آ گئے ہیں۔ ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود کا برا بیان سامنے آیا ہے ۔

جس کے مطابق علیم خان گروپ نے وزارت اعلیٰ کے لیے پرویزالہٰی کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے، عمران خان جن القابات سےپرویز الہٰی کو بلاتے تھے وہ دہرانےکی جسارت نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پہلے چار سال بے ایمان اور نکمے بزدار کومسلط رکھا ،اب پرویز الہٰی کو نامزد کردیا، پی ٹی آئی کا ساتھ دینے والے184 ارکان میں سے ایک بھی وزیراعلیٰ بننےکا اہل نہیں۔ ترجمان علیم خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الہٰی کی نامزدگی پر اعتراض ہے، کیا خان صاحب کا یہ نظریہ تھا جس کیلئے ہم نے 25سال جدوجہد کی، عمران خان نے حکومت بچانے کی باری پر اسے وزیر اعلیٰ نامزد کیا جسےچور ڈاکو کہتے تھے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات ختم ہوگئی جس میں انہوں نے دھمکی آمیز خط کے چند مندرجات صحافیوں کو بتائے۔ اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ملاقات ختم ہوگئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے دھمکی آمیز خط کے چند مندرجات سینئر صحافیوں کو بتائے، ملاقات میں 14 سینئر صحافی موجود تھے۔ ارشد شریف کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو پاکستان کے لیے مسائل کم ہوں گے، ہم خوش نہیں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو سب ٹھیک ہوگا، اگر عمران خان وزیر اعظم رہے تو آئندہ کے دن مشکل ہوں گے۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.