Breaking News

ملک میں ایمرجنسی کا شورشرابا !!! وفاقی وزیر نے بڑی خبر دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک طرف جہاں ملک میں تحریک عدم اعتماد کو لے کر بے یقینی سی کیفیت بنی ہوئی ہے وہیں اب ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی خبریں سامنے آنے لگیں لیکن ایسے میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی لگنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

مگر ایمرجنسی نہیں لگ رہی۔شبلی فراز نے کہا ایسے کوئی حالات نہیں جس کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کی جائے کیونکہ عوام عمران خان کیساتھ ہیں ،اس لیے کوئی غیر جمہوری قدم نہیں لیا جائے گا۔شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم پُر اعتماد ہیں، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، جس وزیر اعظم کے ساتھ عوام ہیں وہ ایمرجنسی کیوں لگائے گا۔دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب مؤخر ہوگیا ہے۔غیر ملکی خط کو لے کر وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں خط دکھانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے ۔ دوسری جانب حکمران جماعت تحریک انصاف کی کارکردگی سے دلبرداشتہ رشید گوڈیل نے بھی راہیں جدا کرلی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے غیر فعال اور گھر پر ہیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑ چکا ہوں، اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔رشید گوڈیل نے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑ کر کسی سیاسی پارٹی میں نہیں جارہا میں اب اپنے کاروبار پر دھیان دوں گا۔سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی، استحکام اور مسائل کے حل کے لیے تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا البتہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.