Breaking News

غداری کے مقدمات قائم کرنے پر مشاورت، حکومت کی جانب سے زرداری، بلاول، شہباز شریف، فضل الرحمان کو گرفتار کیے جانے کا امکان، بڑا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر بیرونی فنڈنگ کے ذریعے وزیر اعظم کو ہٹانے کے الزام پر اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیرونی فنڈنگ کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن قائدین اور منحرف پی ٹی آئی ارکان پر غداری کے مقدمات قائم کرنے پر مشاورت کی گئی ہے۔

حکومت کی قانونی ٹیم میں مقدمات قائم کرنے کے معاملے پر اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے  کہ سابق صدر آصف زردری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور  بلاول بھٹو زرداری کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ دھمکی آمیز مراسلے کے معاملے پر وہ سپریم کورٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے نہ صرف اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے بلکہ بیرون ملک سے بھی کچھ وکلا سے  رائے لی گئی ہے۔ دوسری جانب معروف صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ جب یہ حکومت ختم ہو گی تو اس خط کی تحقیقات ہوں گی تو عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہو گا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر یہ خط 7مارچ کو آیا تھا تو اسے پہلے پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لایا گیا ہے؟انہوں نے وزیراعظم اور ان کے وزراء سے سوال کیا کہ اگر یہ بیرونی سرگوشیاں ہیں تو اس غیرت مند قوم کو بتا دیں کہ آپ کو یہ خط 7مارچ کو آیا لیکن اس کو او آئی سی کے اجلاس میں کیوں نہیں رکھا گیا؟کیوں اس ملک کے سفیر کو مدعو کیا گیا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے جانے کے بعد اس خط کی تحقیقات ضرور کی جائے گی۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.