Breaking News

” ابھی بھی عہدے پر ہوں” چودھری سرور نے کپتان کو بڑا سرپرائز دینے کی تیاری کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ چودھری سرور وزارت اعلیٰ کے منصب کیلئے پرویز الٰہی کی مخالفت کر رہے تھے جبکہ حمزہ شہباز کی مہم چلا رہے تھے۔ چودھری پرویز الٰہی نے ٹیلیفون کر کے وزیر اعظم کو معاملے کی شکایت کی جس پر وزیر اعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے۔

گورنر پنجاب کو عہدے سے برطرف کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے صبح سویرے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹا دیا جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی تاہم سینئر صحافی حامد میر نے چوہدری سرور سے موصول ہونے والا پیغام جاری کرکے تہلکہ برپا کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” چوہدری سرور نے مجھے ٹیلیفون کیا اور کہا کہ میں اب بھی گورنر ہوں ، وہ تھوڑی دیر میں کچھ اعلانات کرنے جارہے ہیں ۔“ جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد ہی شروع ہونے جارہاہے جس دوران وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کروائی جائے گی جس میں شرکت کیلئے اپوزیشن کی بھر پور تعداد ایوان میں موجود ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو بھی پہنچے ، سابق صدر آصف زرداری نے حکومتی بینچز کا دورہ کیا اور وہاں موجود حماد اظہر اور شوکت ترین سے ملاقات کی ۔ قومی اسمبلی میں غوث بخش مہر آصف زرداری سے جا کر ملے ۔قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *