Breaking News

آصف زرداری کا خطرناک یارکر، تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑا دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک) پاکستانی سیاست میں ماحول خاصا گرم ہو چکا ہے عدم اعتماد کی تحریک نے سیاسی کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے ایسے میں تحریک انصا ف کی ایک بڑی وکٹ گر گئی ہے سابق صدر آصف علی زردری نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی وکٹ گرا دی۔

سرگودھا سے پی ٹی آئی کے این اے 92 سے ٹکٹ ہولڈر نعیم الدین سیالوی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان سا بق صدر سے ملاقات می کیا۔ انہوں نے وفد کے ہمراہ آصف زرداری سے ملاقات کی اور پی پی میں شمولیت اختیار کی۔ ملاقات کے موقع پر پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ،جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ، پی پی پی سرگودھا کے ڈویژنل صدر تسنیم قریشی، ضلعی صدر نعمان موہوٹہ، سٹی جنرل سیکریٹری میاں جاوید امجد اور حمید درانی بھی موجود تھے۔ دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، عدم اعتماد کیلئے بلایا گیا اجلاس ووٹنگ تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا اور ووٹنگ تک اسمبلی کو نہیں توڑا جا سکتا، فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی وکیل نے بھی حکومتی اقدامات کو خلاف قانون قرار دے دیا- تفصیلات کے مطابق غیرملکی فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وکیل شاہ خاور نے بھی حکومتی اقدامات کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و معروف قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کوآئین کے مطابق تشریح کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، عدم اعتماد کیلئے بلایا گیا اجلاس ووٹنگ تک ملتوی نہیں کیاجاسکتا اور ووٹنگ تک اسمبلی کو نہیں توڑا جا سکتا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *