Breaking News

اگلے 72گھنٹے انتہائی اہم ۔۔۔ دو بڑی گرفتاریوں کی پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد((نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ,عثمان بزدار اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو اسلام آباد بلا لیا گیا، پنجاب اسمبلی توڑے جانے اور عثمان بزدار کو اہم ذمہ داری سونپے جانے امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کے ساتھ میاں محمود الرشید کو بھی اسلام آباد پہنچنےکی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم سے ان سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں پنجاب کے سیاسی بحران سے نمٹنے کیلئے مختلف آپشنز زیر غور آنا متوقع ہیں، عثمان بزدار اور میاں محمود الرشید وزیراعظم کو پنجاب میں نمبر گیم پر بریف کریں گے۔ جبکہ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کاررانا عظیم نے کہا ہے کہ اگلے 72گھنٹے انتہائی اہم ہیں ، اس دوران دو بڑی بڑی گرفتاری بھی متوقع ہیں ۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بڑی قربانی ہونے لگی ہے اس قربانی کے بعد بہت سے لوگ مستفید ہونے کیلئے تحریک انصاف کیساتھ ہی رہیں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک شخص اٹھ کر یہ کہہ دے کہ میں اپنی پارٹی کی خاطر استعفیٰ دیتا ہوں ، ایک ورکر کی حیثیت سے پارٹی میں کام کروں گا ۔ رانا عظیم نے کہا ہے کہ علیم خان کیلئے ن لیگ کی طرف سے بڑی پیشکش موجود ہے ، گور نرسندھ عمران اسماعیل صرف ایک شخص سے بات کرنے آئے تھے ، ابھی کچھ بڑی شخصیات نے آنا ہے اور کسی اور طرف سے بھی پیغام آنا ہے ۔ اگر چودھری پرویز الہٰی کی مرضی کے بغیر کوئی وزیراعلیٰ لاتے ہیں تو اس فاروڈ بلاک سے زیادہ بڑا بلاک سامنے آجائے گا ، ان سب سے زیادہ ووٹس چودھری پرویز الہٰی کے ہیں ۔ تحریک انصاف کیلئے مسائل کم نہیں ہوئے بلکہ بڑھنا ہیں ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *