Breaking News

علیم خان نے پی ٹی آئی کے ایک ایم این اے کو ن لیگ میں شمولیت کا کہا تو آگے سے کیا جواب ملا؟ حیران کن دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) علیم خان نے حافظ آباد سے تحریک انصاف کے ایم این اے کو ن لیگ میں شمولیت کا کہا تو اس نے آگے سے وہ ترقیاتی کام گنوادیے جو پی ٹی آئی نے کروائے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں رائے ثاقب کھرل نے کہا ” علیم خان نے حافظ آباد سے ایم این اے شوکت بھٹی کو جب ن لیگ میں شمولیت کا کہا۔

تو بھٹی صاحب نے 400  بیڈ کا ٹیچنگ اسپتال/ حافظ آباد یونیورسٹی/ گوجرانوالہ سے حافظ آباد ڈبل روڈ،  پورے حافظ آباد کی سڑکیں ، سکولوں کی اپ گریڈیشن/انڈسٹریل زون جیسے پراجیکٹ گنوا کر کہا اب آپ ہی بتائیں کیسے چھوڑوں خان کو۔” خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے پارٹی اور عمران خان سے اپنے راستے جدا کرلیے ہیں، انہوں نے پیر کے روز ایک دھواں دار پریس کانفرنس کی اور پارٹی پر سنگین الزامات عائد کیے۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ کریں گے اور اس کے فوری بعد اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے۔ دوسری جانب خاتون اول کی قریبی دوست سمجھے جانے والی فرح خان پاکستان سے دبئی جاچکی ہیں جہاں سے ان کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، گزشتہ روز علیم خان نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں ان کا ذکر کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق فرح خان کو متعدد مقامات پر خاتون اول کے ساتھ دیکھا جاتار ہا ہے جس کے باعث وہ ان کے کافی قریبی سمجھی جاتی تھیں  تاہم اب ان پر سنگین الزامات سامنے آ رہے ہیں ،  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے فرح خان پر کرپشن کا الزام عائد کیا اور کہا کہ پنجا ب میں تین کروڑ روپے دے کر ڈی سی تعینات ہوتا ہے ۔خبریں آ رہی ہیں کہ فرح خان   کے شوہر احسن جمیل 31 ماراچ کو ہی امریکہ جا چکے ہیں۔

About Admin

Check Also

فوج حکومت سنبھا ل لے ہم حکومت چھوڑنے کو تیا ر ہیں اہم ترین وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کر دیا، ساری گیم پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.