Breaking News

پاکستانی سیاست کا بڑا نام (ق) لیگ میں شامل، چوہدری برادران کے ووٹ بینک میں لاکھوں ووٹوں کا اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل پاکستان مسلم لیگ ق کافی عروج کی جانب گامزن ہے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ار مسلم لیگ ن کی متعدد بڑی شخصیات اپنی اپنی پارٹیاں چھوڑ کر ق لیگ میں شامل ہو چکی ہیں اب چوہدری برادران نے ایک اور بڑی وکٹ اُڑا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی شخصیت اور سابق اہم پی اے مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما معروف سیاسی شخصیت رائے عثمان خان کھرل (سابق ایم پی اے پی پی 56 جڑانوالہ) نے اسپیکر پنجاب اسمببلی چوہدری پرویز الٰہی سے چوہدری ہاؤس میں ملاقات کی، اس ملاقات میں مختلف سیاسی امور زیر بحث لائے گئے، اس مو قع پر رائے عثمان خان کھرل نے چوہدری برادران کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، رائے عثمان خان کھرل کا کہنا تھا کہ وہ اکلیے نہیں اپنے ساتھیوں ، خاندان کے افراد اور حلقے کی عوام کے ساتھ ق لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، ق لیگی قیادت کی جانب سے رائے عثمان خان کھرل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پاکستان مسلم لیگ (ق) میں وارم ویلکم کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 15 روز کیلئے رینجرز طلب، پنجاب اسمبلی کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ، صوبائی اسمبلی کے 500 گز کے احاطہ میں 4 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد، اینٹی رائٹس فورس بھی طلب کر لی گئی، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے کسی بھی شخص کو گرفتار کرنے کی وارننگ جاری۔ جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کہیں بھی بلا سکتے ہیں، کوشش کریں گے آج ہی اجلاس منعقد کریں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *