Breaking News

چوہدری پرویز الٰہی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا سب سے آسان طریقہ سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ ہر طرف زیر بحث ہے اور اس کیخلاف مقدمہ بھی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے ، ایسے میں پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے لیے ق لیگ کے چوہدری پرویزالٰہی کو آسان طریقہ بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق طنز کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے لکھا کہ  ” صوبائی اسمبلی کے سپیکر پرویز الٰہی کو چاہیے کہ اپنے آپ کو وزیر اعلیٰ پنجاب ڈکلیئر کرنے کی رولنگ دے  دیں،سپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا”۔ یاد رہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور تحریک انصاف کے حامی اراکین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ سپیکر کی رولنگ کو  عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اپنے ہی ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں جمع کروا دی تھی جس کے بعد اپوزیشن نے بھی پوزیشن سنبھالی اورپرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کیلئے اسمبلی پہنچ گئی تاہم گزشتہ روز انہیں داخل نہیں ہونے دیا گیا لیکن آج اپوزیشن تحریک جمع کروانے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔ اپوزیشن کی جانب سے تحریک خواجہ سلمان رفیق ، سمیع اللہ خان ،خلیل طاہر سندھ نے جمع کروا ئی ہے جس پر متحدہ اپوزیشن اراکین کے دستخط موجود ہیں ۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *