Breaking News

عمران خان کی حکومت گرانے میں سازشی ہاتھ کس کا ہے؟ حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کردی۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے پانچ صفر سے متفقہ فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ غیر آئینی قرار دے دی۔

سپریم کورٹ نے  وزیر اعظم کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس کو غیر آئینی  قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صدر کو ایڈوائس نہیں کرسکتے تھے، اب تک کے اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی تھے۔ عدالت نے صدر کے عبوری حکومت کے حکم کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔ اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں جتنی بھی حکومتیں گرائی گئیں ان کے خلاف سازش میں کوئی نہ کوئی ہاتھ موجود تھا، نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے یہ دعویٰ کیا تو اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ انہیں یہ خطرہ لگ گیا تھا کہ کہیں حامد میر ایسا نام نہ لے دیں کہ دوبارہ آف ایئر ہوجائیں ، ان کی اس بات پر قہقہہ لگ گیا۔ حامد میر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دسمبر 2020 میں خود اپوزیشن کو چیلنج کیا تھا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لاؤ، 2018 میں انہیں شہباز شریف نے تعاون کی پیشکش کی، آصف زرداری نے معیشت ٹھیک کرنے کی پیشکش کی لیکن عمران خان نے اس کے جواب میں شہباز شریف کو  نیب کے ہاتھوں گرفتار کروادیا، آصف زرداری کی بہن کو رات کے اندھیرے میں حراست میں لیا گیا، اپنے ہی لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس حکومت کے خاتمے میں جو سازش ہوئی عمران خان نے خود کی اور جو سازشی ہاتھ موجود تھا وہ عمران خان کا اپنا تھا۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *