Breaking News

گھبرانا بالکل نہیں!!! عمران خان بہت جلد کون سا اہم اعلان کریں گے؟ فیصل جاوید کا کارکنوں کیلئے پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کردی ہے ۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے پانچ صفر سے متفقہ فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ غیر آئینی قرار دے دی۔

سپریم کورٹ نے  وزیر اعظم کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس کو غیر آئینی  قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صدر کو ایڈوائس نہیں کرسکتے تھے، اب تک کے اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی تھے۔ عدالت نے صدر کے عبوری حکومت کے حکم کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کرتے ہوئے 9 اپریل کو ہفتے کی صبح 10 بجے  قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سپیکر اجلاس بلا کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ کسی بھی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے پارٹی کارکنوں سے کہا ہے کہ انہوں نے گھبرانا نہیں ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصل جاوید  نے کہا “یااللہ اپنا کرم فرما، انشاء اللہ جیت اس عوام کی ہوگی ،  یہ قوم ایک عظیم قوم بننے جارہی ہے،  عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جلد کپتان اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے ،  گھبرانا بالکل نہیں ہے۔”

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *