Breaking News

تحریک عدم اعتماد سے قبل پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی اہم رہنما نےاچانک ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ، صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا۔

کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، قومی اسمبلی اجلاس ہرصورت 9 اپریل صبح 10:30 بجے سے پہلے بلایا جائے۔بعدازاں وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس کے بعد وہ رات کو قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ جب کہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ عاصم نذیر نے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا۔جی این این کے مطابق عاصم نذیر نے عدم اعتماد کی تحریک میں شہباز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا ۔ عاصم نذیر نے کل پارلیمنٹ ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات بھی کی تھی ، ملاقات کے دوران عاصم نذیر نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔ خیال رہے کہ عاصم نذیر چوہدری نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اس سے قبل وہ این اے 77 سے تین مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *