Breaking News

’’ عدم اعتماد واپس لے لو میں یہ کام کرنے کو تیار ہوں‘‘ عمران خان نے اپوزیشن کو کیا پیغام بھجوایا؟ حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دی ہے جبکہ وزیراعظم کا اسمبلی تحلیل کرنے کا حکم بھی غیر آئینی قرار پایا ہے۔ عدالت نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق اجلاس 9 اپریل کو بلانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے 5 ججز نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ 3 اپریل کے بعد سے وزیراعظم کے تمام اقدامات کالعدم قرار دئیے جاتے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے چار روز سماعت کے بعد از خود نوٹس کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی اجلاس 9 اپریل کو بلایا جائے اور عدم اعتماد کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اسمبلی کی کارروائی جاری رہے گی۔کسی ممبر کو ووٹ دینے سے نہیں روکا جائے گا۔ آرٹیکل 63 اے سے متعلق اس فیصلے کا عمل نہیں ہوگا۔ جبکہ سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران خان اپوزیشن کو پیغامات بھیج رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد واپس لے لو تو میں اسمبلیاں توڑنے کے لئے تیار ہوں، یاد رہے کہ گزشتہ روزمعروف صحافی حامد میر نے ٹویٹ کے ذریعے یہ دعویٰ کیا تھا کہ آج صبح سے کچھ لوگ ایمرجنسی کی بات کر رہے ہیں۔ اس بارے میں آئین بہت واضح ہے۔ ایمرجنسی کے اعلان کے لیے اسمبلی سے توثیق کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ عقل غالب آ سکتی ہے کیونکہ ایمرجنسی کی ضرورت نہیں۔

About Admin

Check Also

قبل از وقت انتخابات ہوئے تو کون سی جماعت فائدے میں رہے گی؟ سیاسی ماہرین نے عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے تناظر میں بعض ماہرین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *